ایک صاحب تین ہزار روپے کے جوتے پہنتے ہیں،
کتاب معلوم کی، ہم نے کہا کہ پانچ سو روپے...
بولے : اتنی مہنگی؟
یعنی جوتے تین ہزار کے مہنگے نہیں...
ہوٹلوں پر ایک ایک وقت میں صرف زبان کے ذائقے کے لیے ہزاروں روپے خرچ کر دینا مہنگا نہیں....
ڈاکٹر کو ذرا سی دوا کے ہزاروں روپے سر جھکا کر دے دینا مہنگا نہیں!
لاکھوں روپے کا موبائل استعمال کرنا مہنگا نہیں!
لیکن امام کو پانچ سو روپے ماہانہ دینا مہنگا ہے.....
مدرسہ میں پڑھنے والے بچے کے استاد کو تین سو روپے ماہانہ دینا مہنگا ہے...
اور دل و دماغ کھولنے والی کتاب کو پانچ سو روپے میں خریدنا مہنگا ہے...
اب ایسی ذہنیت والی قوم کے سروں پر جوتے نہ پڑیں تو کیا پھول برسائیں جائیں!
منقول
No comments:
Post a Comment