اصول تشخیص وتجویز کے متعلق حکیم اجمل صاحب کی ہدایات



ایک بار علاج کے سلسلے میں ہدایات دیتے ہوئے آپ نے فرمایا معالج کیلئے سب سے قبل بیماریوں کے متعلق یہ معلوم کرنا ضروری ہے کہ کون کون سی بیماریاں اچھی ہونے والی ہیں،کیونکہ یہ ضروری نہیں ہوتا  کہ علاج کرنے سے سبھی بیماریاں اچھی ہو جائیں جیسا کہ سل جب وہ آخری درجے میں پہنچ جاتا ہے تو لاعلاج ہوتا ہے،معالج کو یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ کبھی تو ایک مرض دوسرے مرض کا سبب ہوتا ہے اور کبھی عرض ہوا کرتا ہے، اور گاہے عرض و سبب دونوں مرض بن جاتے ہیں،جب کئ مرض ایک جگہ جمع ہو جائیں تو معالج کو ان پر غور و خوض کرنے اور یہ معلوم کرنے کی ضرورت ہے کہ ان میں سے کون سا عرض ہے اور کونسا مرض اور کون سا سبب!
بیماریاں کس طرح پیدا ہوتی ہیں تمام بیماریاں اصل میں اعضا کی ساخت کی خرابی کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں افعال کی خرابی مرض نہیں کہلاتی اگرچہ غلطی سے ایسا ہی سمجھا جاتا ہے اس لیے کی ہضم کی خرابی کے بجائے معدے کی خرابی کہنا زیادہ مناسب ہے اعضاء کی ساخت میں جو خرابیاں لاحق ہوتی ہیں وہ دو قسم کی ہوا کرتی ہیں،
(1) بعض خرابیاں عارضی اور غیر مستحکم ہوتی ہیں اس قسم کی خرابیوں کو آسانی کے ساتھ رفع کیا جا سکتا ہے مثلا سوئے مزاج کولےلیجیےاول تو خود طبیعت جو مدبرہ بدن انسان ہے اسے زائل کرنے کی کوشش کرتی ہےدوسرے اگر طبیب کی کوششیں بھی اس کے ساتھ ہوں تو اس کی کوششوں سے طبیعت کو اعانت پہنچتی ہے مثلا پیٹ کو سردی لگی اس کی وجہ سے اعضاء متاثر ہوئے اور ہضم خراب ہوگیا،
 سوئے مزاج بارِد ہو یا حار ،یہ عارضی ہوتا ہےکیفیت کی تبدیلی ہے زائل ہو سکتا ہے سوئے مزاج کی حقیقت یہ ہے کہ جس عضو میں سوۓ مزاج لاحق ہوتا ہے اس کے دوران خون میں نقص واقع ہوتا ہے اور اس کے افعال مخصوصہ میں خلل پڑ جاتا ہے-
(2) بعض خرابیاں مستقل اور مستحکم ہوتی ہیں جو باآسانی دور نہیں کی جا سکتی اگر مرض اعضائے شریفہ میں لاحق ہو تو وہ بھی مستحکم ہی ہوتا ہے،باآسانی زائل نہیں ہوتا ،البتہ جو مرض اعضائے غیررئسہ میں ہوتا ہے وہ زائل ہو سکتا ہے ،
امراض کا اولاد میں منتقل ہونا اس امر کا ثبوت  یہ ہے کہ منی تمام اعضاء کا جوہر ہے اور یہ جوہر ہی منتقل ہو کر باعث تخلیق بنتا ہے،جدید سائنس ترقی کے اعلی مدارج پر پہنچنے کے باوجود اس حقیقت کو ابھی تک نہیں معلوم کر سکی .

ہر قسم کےمضامین کا پلیٹ فارم

Followers

Label

Recent Comments

Popular Posts

Argyle Creme Template © by beKreaTief | Copyright © صراط مستقیم