اسباق عامل کامل بننے کیلۓ

جوپہلے والوں کو یہ سبق دیاجا چکا ہے۔
عامل وکامل
سبق نمبر 1تا 4
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ.
ومن شرالنفثت فی العقد ومن شر حاسد اذا حسد. صدق اللہ العظیم.
روحانی علم کے سیکھنے والے حضرات اس  گروپ کے چند اصولوں پر ایک نظر ڈالیں
اس گروپ کے چند اھم  قوانین پر ایک نظر کریں.
ھر ممبر کو ان قوانین پر عمل کرنا  ضروری  ہے.
اس گروپ میں اکثر علماء حضرات شامل ہے. ھم سے زیادہ علم جاننے والے متقی وپرہیزگار لوگ ہے. روحانی علم ایک الگ مسئلہ ہے. ایک الگ علم ہے اس کے حاصل کرنے اور اس کو سمجھنے کا علم قرآن  وحدیث سے ہی ملتا ہے. اس لئے علماء اس علم کو آسانی سے سیکھ سکھتے ہیں.
یہ چار مہینے کا کورس رھیگا. ایک سو بیس دن۔ کا ہوگا. یعنی تین چلہ. 120 دن.
آخر میں آپ کو خصوصی ٹرئیننگ حاصل کرنے اور روحانی مخلوق  اور ھر قسم کے جادو اور شریر جنات اور انسان کے کرتوتوں ھمزات خبیثات   کی پہچان کرنے اور ان کی دفع کا علم سیکھنے کیلئے  ھماری خدمت میں چند دنوں کیلئے  آنا ھوگا. یہ اس لیئے کے جنات اور ھمزات اور خبیثات کی طاقت بہت بڑی ہوتی ہے اس پر قابو پانا بہت مشکل کام ہے. کبھی وہ آپ پر حملہ بھی کر سکھتے ہیں. آپ کو معلوم نہیں ہوتا. ایک عامل کسی روحانی مریض کا جب علاج کرتا ہے بعض آوقات مریض پر روحانی آثرات ظاھر ہوتے ہے اس کو آپ جنات ہے یا خبیثات  ہے پہچان کرنا مشکل ہے اور بہت سے عامل  اس چیزوں کو سمجھ نہیں پاتے.
مریض پر ظاھر ہونے والی مخلوق اپنے کو جنات کہہ کر انسان کو گمراہ کرتے ہیں. اور عامل حضرات ان کو جنات سمجھ کر ان سے کام لیتے ہیں ان  کی پہچان کرنا مشکل کام ہے. واٹسپ پر ھر چیز کی تعلیم نہیں دی جا سکتی. اس لئے ھمارے پاس آنے سے ھم آپ  کو ان مخلوق کی پہچان کراتے ہیں اور ان سے بات کرنے کا طریقہ اور ان کی دفع  کرنے کا عمل بتاتے ہے. اور ان کو قابو کرنے کی ترتیب سیکھاتے ہے .بہت سے عامل حضرات  ان چیزوں سے واقف نہیِں ہے اس لیے عامل حضرات خود اپنے گھروں اور  بیوی بچوں سے دور ھوجاتے ھیں.  ان کی اپنی پریشانی خود حل نہیں کر سکتے. دوسروں کی پریشانی حل کرتے کرتے خود مصیبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں.
(1) اگر کوئی ممبر جان بوجھ کر گروپ کے قوانین کی خلاف ورزی کیا تو اس کو گروپ سے باھر کردیا جائیگا. پھر اپ یہ نہیں کہنا  کے ہمیں پتہ نہی  تھا.
(2)  یہ ایک دینی مدرسہ کی طرح  ہے.   استاذ جو بھی سبق آپ کو دے نگے. اس کو یاد رکھیں استاد کی ھر بات آپ کیلئے بہت اہمیت رکھتی ہے.
(3) اس گروپ کے کسی بھی ممبر کو کسی بھی  قسم کی آڈیو یا ویڈیو یا کوئی بھی عنوان یا بیانات یا تحریر ڈالنے کی اجازت نہیں ھوگی.
( 2)کوئی بھی ممبر کسی پر کیچڑ نہ اچھالیں.
(3) کسی بھی علماء وآئمہ کے خلاف کوئی بات نہ کریں.
(4), اس گروپ میں ھر مسلم فرقہ کے لوگ شامل ہیں ایک دوسرے پر طعن نہ کریں اور کسی خاص فرقہ کو نشانہ نہ بنائیں اور گالیاں نہ دیں.
(5 ) ھر ایک سے اچھے تعلقات اور معاملات رکھیں. اور اچھے اخلاق اپنے اندر پیدا کریں  اس کام کو سیکھنے کیلئے اچھے اخلاق کی شدید ضرورت ھے. اور صبر
( 6) اپنی زبان کو صاف رکھیں. اور ھر وقت اپنے گناہوں سے توبہ و استغفار کرتے رہیں.
(7) اس گروپ میں کوئی ساتھی فضول بحث کرکے خود کا اور ھمارا قیمتی وقت ضائع نہ کریں.
(8) جس مقصد کیلئے ھم اس گروپ مںں شامل ہوئے ہیں اسی مقصد کو سامنے رکھتے ھوئے آخر وقت تک ثابت قدم رھیں.
(9) اگر کسی ساتھی سے آپ کو شکایت ھو تو ہمیں پرسنل مسیج کریں.
(10) ہمارے ھر درس کو دہان سے پڑھ لیں اگر آپ کو ہماری بعض  باتیں سمجھ میں نہ آتی ہو تو ہمیں  کال کریں یا آڈیو مسیج کریں گروپ میں ایک دن سبھی ساتھیوں کو سوال کرنے کا موقع دیا جائیگا.
(11)  گروپ کے تمام قوانین پر سختی سے عمل کریں.
(۱۲) روحانی علم سیکھنے کا  مقصد یہ ہے کہ ہمیں امت کی خدمت کرنا ہے۔ اور معاشرے کی تباہی سے اور امت کو  گمراہ لوگوں سے بچانا ہے۔
   گروپ کے ایڈمن؛
اور روحانی استاد ؛
حکیم حافظ حبیب الرحمان شاہ بھٹکلی۔ بینگلور۔ کرناٹک۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم. ومن شرالنفثت فی العقد ومن شر حاسد اذا حسد.
  روحانی علم  سیکھنے کے چند اصول اور سبق.  ھمارے اس تحریر کو بار بار پڑھیں.
سبق نمبر.(1)
پہلے استاد سے عہد کریں کے ھم اس روحانی علم کو خالص اللہ اور اس کے رسول کو راضی کرنے اور امت کی خدمت کرنے کی نیت سے اس علم کو سیکھ رہے ہیں.
  ھم اس روحانی علم کو سیکھ کر کسی مخلوق کو تکلیف یا ازیت نہیں دےنگے.
ھم کسی انسان یا جنات پر ظلم نہیں کرےنگے.
اللہ اور اس کے رسول کو ناراض کرنےوالاکسی قسم کا عمل نہیں کرےنگے.
حلال کمائی کمائینگے حرام کمائی سے بچینگے.
ھماری ذات سے کسی مخلوق کو تکلیف نہیں پہنچائینگے.
اور کوئی بھی حرام کام نہیں کرئینگے. ھر وقت اللہ کی عبادت کرےنگے.
اللہ اور اس کے رسول کو ناراض کرنے والا کوئی کام یا عمل نہیں کرینگے.
اپنے عقائد کو درست رکھیںنگے
پانچ وقت کی نماز کے پابند اور قرآن کی تلاوت اور ھمیشہ اللہ کا ذکر کرےنگے.
ھر گناہ سے بچینگے.
سبق نمبر (2)
وظائف کرنے سے پہلے اپنا وقت کو فارغ کریں. سکون اور اطمینان کے ساتھ عمل کو شروع کریں.
روحانی علم سیکھنے والا ھر سبق اچھی طرح یاد کریں اور بار بار پڑھا کریں.  اس سبق کی ھر بات  وظائف کے دوران کام آئیگی. پھر نہ کہنا ھمیں پتہ نہیں. اور اس پر پورا عمل کریں.
  پہلے وظائف کرنیکی جگہ مقرر کریں. اور اس جگہ پر چھوٹے بچوں کو جانے نہ دیں. اس لئے کے چھوٹے بچوں کو  پیشاب اور قضائے حاجت کا  پتہ نہیں لگتا. جگہ پاک وصاف رکھیں. کیونکہ جب آپ وظائف شرورع کرےنگے اس جگہ پر فرشتوں اور نیک مخوق کی چہل پہل شروع ہوتی ہے اس کی تفصیَلات آگے سبق میں آرہا ہے.
   سبق نمبر. (3)
وظائف پڑھنے والا شراب یا کسی نشہ کرنے والی آشیاء اور سیگریٹ. بیڑی اور تمباکو. اور پان وغیرہ. کا بلکل استعمال نہ کریں. آگر آپ ان چیزوں کے عادی ھو تو فورن ترک کردیں. ورنہ اس عمل کو نہ کریں.
وظائف کرنے سے پہلے کچا پیاس. ادرک لہسن  نہ کھائیں.
وظائف سے پہلے مسواک کریں.
دوران وظائف کسی سے بات نہ کریں. اپنا موبائل کا آواز بند رکھیں. اور جس جگہ ذکر پڑھ رہے ھو تو اس کمرے میِں ٹی وی بھی نہ ھو.
کمرے میں کسی قسم کی تصویریں نہ ھو. ورنہ فرشتے نہیں آئینگے. اور عمل قبول نہیں ھوگا.
  پانچ وقت کی نماز تکبیر اولی کے ساتھ اور سنت نمازوں کا اہتمام کریں.
تہجد نماز اور سنت  روزوں کی  پابندی کرے
ہر گناہ سے بچیں.
اپنے سے بڑوں اور ماں باپ کی عزت کریں.
کسی کا دل  ناراض نہ کریں.
کسی بھی جانوروں کو نہ ماریں. خاص کر سانپ کو.
اپنے  غصہ کو قابو میں رکھیں.
وظائف کے وقت اچھی اور عمدہ خوشبو استعمال کریں. موگرا یا جاسمین. یا پھولوں کا عطر وغیرہ.
سبق نمبر (4)
اللہ کا ذکر کرتے وقت صفائی کا خاص خیال رکھیں بعض اوقات میں بھی صفائی کا خاص خیال رکھیں اس کام کو سیکھنے کیلئے صفائی شرط ہے.( انظافۃ نصف الایمان.) جگہ کا صاف ھونا لباس کا صاف ھونا. اور وضو کا پانی صاف ھونا. اور دل ودماغ کی صفائی. وغیرہ.
بہتر یہ ھیکہ وظائف کے وقت ایک یا دو جوڑا کپڑا الگ رکھیں. اور عمل کے وقت اس کو پہن لیں. لباس سفید ھو تو  بہتر ھے.
[1/17, 4:27 PM] Amil Habib: سبق نمبر 5 تا 10
سبق نمبر (5) وظائف کیلئے  ایک ایسا وقت کا انتخاب کریں. کے اس وقت آپ کو کوئی مصروفیات نہ ھو پورے کام سے فارغ ھو کر عمل کو بیٹیں. تا کے آپ کو کوئی پریشانی نہ بھوں. سب سے اچھا وقت عشاء کی نماز کے بعد کا ھے. سارے کام سے فارغ ھو کر بیٹیں. آگر تہجد کی نماز پڑے تو اور بھی اچھی بات ھے. آپ کے عمل میں اور تاثیر زیادہ ھوگی. اور اللہ کی قربت حاصل ھوگی آیسے لوگ اولیاء اللہ بن سکتے ہیں. اس زمانہ میں بھی اولیاء اللہ موجود ہے. مگر وہ اپنے کو ظاھر نہیں کرتے. ھم ھنے ایسے بہت سے آولیاءاللہ کو دیکے ہیں. اور ان کی صحبت میں کئی سال رمضان المبارک کا آخیری دس دن کا اعتکاف بھی کیا ہے. یہ لوگ  اللہ کے نیک بندے ھونے کی دلیل ھے. اور آج کل آیسے لوگ ھے جو اپنے کو آولیاءاللہ کہے رھیں. لوگ ان کے پاؤں دبا رہے ہیں. ان کو سجدے کررھے ھیں. ھم نے اپنے انکھوں سے ایسے شیطانوں کو دیکھ چکے ھیں. یہ جاھل لوگ جن کو دین کا علم نہی ہے وہ ان کو بہت کچھ مانتے ھیں. یہ اولیاءاللہ نہی ھوسکتے یہ شیطان ہے. اللہ کے بندوں کو گمراہ کرتے ہیں. اور یہ لوگ  مرنے سے پہلے ھی اپنی قبر کھود کر رکھ دیا کرتے اور اس کو فلان درگاہ کا نام دے رکھا ہے. ھم آپ کو یہ بات یہاں اس لئے بتانا ضروری سمجھتے ھیں. آپ جو عمل کررھے ھیں. آپ کے عمل کی تاثیر کو ختم کرنے کیلئے  شیطان آپ کو انسان کی روپ میں یا اولیاءاللہ کی روپ لیکر بشارت میں آئینگے اور آپ کو گمراہ کرنیکی ہرممکن کوشش کرئینگے. تا کے آپ اللہ سے یہ علم حاصل نہ  کر سکیں. *** وظائف کیلئے ایک وقت متعین کریں.  روزانہ اسی وقت میں وظائف پڑھیِں. کیونکے جس جگہ آپ ذکر کرنے کا اہتمام کرئینگے وہ جگہ زمین سے لیکر اسمان تک ذکر کرنے کی وجہ سے روشن وچمکدار ھوتی ھے. اور کوئی بھی خبیث چیزیں اس جگہ نہی ءآ سکتی. اور ذکر کیلئے جگہ کے ساتھ ساتھ وقت بھی مقرر کریں. جب آپ ذکر کرنا شروع کرئینگے. تو چند دنوں میں آللہ کے طرف سے اس جگہ اور اسی وقت میں فرشتوں کی آمد شروع ھوجائیگی. اور فرشتے آپ کا ذکر سن کر خوش ھونگے. آپ کی دعا پر فرشتے آمین کہےنگے اور اس جگہ جہاں آپ ذکر کو بیٹھ جائینگے فرشتوں کی چہل پہل شروع ھو جائےگی. فرشتوِں کو آتے ھوئے  دیکھ کر نیک جنات بھی پہنچ جائینگے. جب بندہ  اللہ کا ذکر پڑھتے ھوئے یہ جنات دیکھتے ہیں تو  یہ جنات بھی خوش ھوجاتے ہیں. آپ کو یہ لوگ نظر نہی آتے. اور یہ اللہ کے طرف سے ہے. اور یہ حنات اللہ کے حکم سے آتے ہیں. یہ سب دیکھ کر شیطان بھی وھاں پہنچ جاتا ہے. شیطان کو یہ سب  دیکھ کر غصہ آتا ھے. اور اس کے بدن پر آگ لگتی ہے. اور کانٹے چوبتے ہیں. اس لئے اللہ کا فرمان ہے شیطان تمھارا کھلا دشمن ہے. شیطان آپ کو رکاوٹ ڈالنے کی ھر ممکن کوشش کرےگا. فرشتوں کو دیکھ کر شیطان وھاں سے بھاگ جائیگا.. اس لئے ذکر کرتے وقت اچھی اور عمدہ  خوشبو لگایا کریں.  فرشتوں کو خوشبو پسند ہے اور خوشبو فرشتوں کی خوراک ہے.  مؤمن اور اچھے جنات بھی اچھی خوشبو کو پسند کرتے ہیں.  اور گندے جنات بدبو پسند کرتے ہیں. شیطان کو خوشبو سے بہت زیادہ تکلیف ھوتی ہے. اس لئے آداب نمبر 3 میں عمل کرنے سے پہلے دعا کا اہتمام کرنے اور خوشبو لگانے  کی ترغیب دلائی گئی ہے.

    سبق نمبر (6 ) آپ جو بھی اللہ کا ذکر یا وظائف پڑھینگے صرف اللہ کی عبادت کرنے کی نیت سے پڑھنا ہے. کسی جنات یا مؤکل یا ھمزات کو حاضر کرنے کی نیت سے نہ پڑیں. ورنہ اسلام سے خارج ھوجاؤگے. اور اللہ سے لو لگا کر پڑیں. پوری توجہ کے ساتھ پڑیں. شرک والے کام اور شرک کرنے والی باتوں سے اور لایعنی باتوں اور لا یعنی کاموں سے اور غیبت سے بچیں. جھوٹ اور دھوک بازی سے اپنے کو بچائیں. یہ چیزیں عبادات میں سستی پیدا کرتی ہے اور عمل کو کمزور بناتی پے. دوران ذکر کوئی مخلوق انسان یا جنات یا جانوروں  کی روپ میں.حاضر ھو تو ان سے کلام نہ کریں. ھو سکتا ہے کسی دوست کی شکل میں  کسی کام کے بہانے آپ سے بات کرنے کی کوشش  کرئیگا. یہ آپ کے عمل کو توڑنے کی کوشش ہے. بعض آوقات پیشاب یا قضائے حاجت کی نوبت بھی  آتی ہے. ھر ممکن ان حالات پر قابو پانے کی کوشش کریں. برداشت نہ ھونے کی سورت میں پیشاب سے فارغ ھو کر بنا کسی سے بات کئے دوبارہ وضوء کرکے وظائف کو پورا کریں. بعض اوقات بخار بھی آتا ہے. یا شیطانی وساوس آنی شروع ھوتا ہے. کبھی کبار پورا بدن درد بھی کرنے لگتا ہے.  ایسابھی ھوتا ہے کے اس عمل کو ہڑھنا چوڑ دو. اس سے کچھ فائدہ نہیں ھوگا. اس طریقے کی پریشانی ھوگی تو ثابت قدم رھنا. یہ شیطان کی طرف سے رکاوٹ ہے. اور چند دن گزرنے جانے کے بعد آپ کی یہ کیفیت نہیں رھیگی. شروعات کے چند دن شیطان پیچھے لگے گا. یہ اللہ کا ذکر ہے. شیطان آپ کو ھر ممکن روکنے کی کوشش کرئیگا. ان باتوِں کو یاد رکھیں. اور ان باتوں کو زھین میں رکھیں. 
سبق نمبر ء(7) اگر آپ کو کوئی عامل مل جائینگے آپ جو ورد کررہے ہیں عامل حضرات کو نہیں بتانا ورنہ وہ آپ کو یہ علم حاصل کرنے نہیں دے نگے اور آپ کی زبان پر  بندش ڈال دینگے. یہ عمل وہ عامل نہیں کرسکتے جن کے عقائد شروع سے ہی  خراب ہے. آپ کو قرآن وحدیث کی دلیل دیکر آپ کو علم حاصل کرنے کو روکنے کی کوشش کرینگے. اس کے نتیجے میں آپ کو ذکر پڑھنے میں سستی اور کاہلی پیدا ہوگی. اکثر عامل حضرات اولیاءاللہ کی اور فرشتوں کے نام کا ذکر اور ھمزات پر قبضہ کرنے ک نیت سے وظائف پڑھتے ہیں. اور ان کے نام پر روزہ رکھتے ہیں اور ان کے نام سے جانور ذبح کرتے ہے. اور ان کے نام کی تعویز بنا کر دیتے ہے. اور یہ عامل  کہتے ھیں کے آولیاءاللہ کا نام کا ذکر پڑھنے سے اولیاءاللہ کا فیض حاصل ھوتا ہے. اور فرشتوں کے نام کا ذکر پڑھنے سے فرشتے حاضر ھوتے ہیں. اور وہ ھمارے غلام بنتے ہیں. اور وہ ھماری مدد کرتے ہیں. اور ھم ان کو جو حکم دئینگے وہ ھمارا کام کر کے دیتے ہیں.  یہ بلکل غلط بات ہے. یہ شیطان کا طریقہ ہے. آولیاء اللہ کے نام کا ذکر پڑھنے سے ان کے نام سے شیطان حاضر ھوتے ہیں. اور فرشتوں کے نام کا ذکر کرنے سے فرشتوں کا نام لیکر شیطان حاضر ھوتے ہیں.  اور یہ لوگ سمجھتے  ہیکے یہی  اولیاءاللہ کے مؤکل ہے. اور یہ شیطان کبھی فرشتوِں کے نام سے حاضر ھوتے ہیں. اور کبھی ھم فلان اولیاءاللہ کے خادم ہیں. اللہ نے ھمیں تمھاری مدد کرنے کیلئے بیجا ھے. اور یہ عامل کے بدن میں حاضر ھوتے ہے. اور بعض آوقات عورتوں کے اور بچوں کے بدن میں یہ شیطان اولیاءاللہ کا نام لیکر حاضر ھوتے ہیں. اور یہ شیطان علی کا شیر اور  حسن حسین کی سواری کے نام پر اور پنجہ کے نام سے  امت کو گمراہ کر رکھا ہے. اور یہ شیطان عاملوں کو گمراہ کرتے ہیں. عامل ان کی باتوں کو سچ سمجھ کر ان سے سوالات کرتے ہیں. اور ان سے کام لیتے ہیں. شروع میں یہ جنات قرآن کی آیتیں پڑھنے دیتے ہیں. پھر آہستہ آہیستہ ان کو گمراھی کے طرف لے جاتے ہیں. بعض عامل ِحضرات اپنے پاس آئے ھوئے لوگوں کو قرآنی آیتیں دیتے ھیں.  قرآں میں تو شفاء ہے ھی. مریض  کو شفاء بھی ھوجاتا ھے. یہ قرآن کی برکت سے کام ھوتا ہے. قرآن کی ھر آیتیوں کو اللہ پر یقین کر کے پڑھینگے تو بڑے سے بڑا مشکل کام انشاءاللہ آسان ھوجائیگا. اس میں کچھ شک نہی. لوگ سمجھتے ھیں کے فلان اولیاء سے اور ان کی دعا سے ھمارا کام ھوگیا ہے. اور یہ عامل حضرات یہاں تک کہتے ھیں. کے نعوذب اللہ آولیاءاللہ کے دربار میں جانے سے وہ ھمارا بیڑا پار کرتے ھیں. اس لئے فلاں درگاہ جاؤ آپ کا کام ھوجائٰیگا. اور ان کو  ھمارا سلام بھی پیش کرنا. ان عاملوں کے عقیدے ہی غلط ہے. تو امت کو وہ کیا دعوت دےنگے. امت کا بہت بڑا طبقہ  ان کی گمراھی کی باتوں میں آکر سالوں سے درگاہ کا چکر کاٹ رہے ہیں. یہ عامل حضرات خود اپنے ھی گھر کے مسائل اور پریشانیوں کو  حل نہیں کر سکتے. وہ دوسروں کی پریشانی کیسے حل کرئینگے. جو لوگ ان عاملوں کے کہنے پر درگاہ جارہے ہیں. خود کو آرام نہیں ھوا پہر ھر مہینہ اپنی سیہلیوں اور آڑوس پڑوس کی خواتین کو جھوٹ بات بتا کر ھمارا بہت بڑا کام ھوگیا. فلان آولیاءاللہ کے دربار سے آپ بھی آؤ نا آپ بھی سالوں سے پریشان ہیں. اولیاءاللہ کا نظر وکرم ھوجائیگی. یہ سارے کام  شرک ہے. یہ لوگ ان کی  شیطانی بہکاوے میں آجاتے ہیں. اور یہ جاہل دین سے دور عورتیں بھی ان کی جال میں پھنس جاتے ھیں. اس طرح  یہ لوگ سینکڑوں عورتوں کو ھر ماہ اپنے ساتھ درگاہ لے جاتے. اور وھاں پر جاکر گمراہ ھوجاتے ھیں. خود بھی گمراہ ھوگئے اور دوسرے
مسلمان بہنوں کو بھی گمراہی میں ڈالتے ہیں. ھمارے مسلم بھائی اپنی بیوی اور بہنوں کی باتوں اور اپنے دوستوں کی باتوں میں آجاتے ہے اور وہ بھی گمراہ ھوجاتے ھیں. درگاہ کا مجاور آئے ھوئے پریشان لوگوں کو مزار کا چکر کاٹنے کو کہتا ہے. اور مزار کو صاف کیا ھوا پانی تبروک کے نام پر لوگوں کو پلاتا ہے.  اس طرح ھماری ماں بہنوں کے بدن میں جادو کے خبیث ڈال دیا جاتا ہے. یہ سارے شیطانی فریب ہے قرآن پاک میں اللہ فرماتا ہے. شیطان اللہ سے وعدہ لیا ہے کے مجھے مہلت دے ھم تیرے بندوں کو ایسے گمراہ کرئینگے کے تیرے بندے ھمارے فریب میں گمراہ  ہو جائینگے اور ھم ان کو تیری عبادات سے دور کرئینگے. آج امت کا بہت بڑا طبقہ شیطانی جال میں پھنس چکا یے۔ اور اللہ سے مانگنے کے بجائے غیرواللہ سے مدد مانگ رہا ہے. اور شرک کرنے میں مبتلا ھوگیا ہے. ان کو سمجھانے والا کوئی نہں.  آج لاعلاج بیماریاں عام ہے اور جہالت  انتہا پر پہنچ چکی ہے اسی لئے امت پپریشان ہیں. اور اللہ کی مدد اور رحمت الہی سے محروم ہے.  یہ اسی کا ایک حصہ ہے. بہت کم لوگ اس کو جانتے ہیں. یہاں پر شیطان ھمارا ایمان خراب کرتا ہے. عامل کہےگا آپکا کام ھونے پر ایک بار پھر آنا ہے. چار اماوس  یا سات آماواس انا ہے. اور ایک بھی آماواس  چوٹ نہ جانا. ابھی توڑا کام باقی ہے.  جب دوسرے بار مریض اس عامل کے پاس جائیگا تو اس کے جنات کہےگا. تمہاری مراد پوری ھوگئی ہے اب تم فلان درگاہ میں جاکر فاتحہ دے کر اور ایک چادر چڑھا لو اور کچھ چیزیں دربار میں رکھ کر اسکو  چند دن استعمال کرو. اور یہ جاھل مرد اور عورتیں ان کی باتوں میں آکر گمراہ ھوجاتے ھیں. آپ کو یقین نہیں آتا تو  درگاہ میں جاکر دیکھیں. ھم  کسی کے کہنے پر اس  بات کو نہی لکھا ہے. ھم خود ان درگاؤں پر جاکر دیکھ کر آئے ہے. ھماری ماں ,بہنیں درگاہ پر کیسے کیسے شرک اور بدعات کا کام کررہی ہے. اللہ ھماری ماں بہنوں کو ھدایت دے. یہ کام ان عامل کے کہنے سے کرتے ھیں اور یہ وہ عامل ہے  جو آولیاءاللہ کا ذکر پڑھ کر عامل بنے ھیں. اور یہ لوگ آپ کو زیادہ تر درگاؤں میں ملےنگے. شیطان نے ان کو گمراہ کر رکھا ہے. یہ لوگ کسی کی نہی سنتے جب آپ ان سے بحث کرئینگے تو آپ کو یہ لوگ قرآن کی آیتیں  پڑھ کر سنائینگے اور اس کی تفسیر غلط بتائینگے. یہ جاھل مسلم عوام اس عامل کو بہت بڑا مولانا  سمجھنے لگتے ہیں. یہ بہت بڑا عالم دین ہے. آج امت پر جو مصیبت اور پریشانی آرھی ہے  ھمارے ھی برے اعمال کا نتیجہ ہے. اور جو لوگ  اللہ کو چوڑ کر غیرواللہ کو پکارتے ہے. اور اولیاءاللہ کے مزاروں میں جا کر ان سے فریاد کرتے ہے. ائے فلان ھماری بات کو اللہ تک پہنچادو. اپ اللہ کے ولی ہے آپ کی بات اللہ سنتا ہے. یہ مشرک کا کام ہے. مسلمانوں کا نہیں. اس کام میں  ان مزار میں آرام کرنے والے بزرگ کی کوئی غلطی یا ان کی گناہ نہیں ہے. ان کو یہ سب  کچھ پتہ ہی نہیں ہے. یہ لوگ خود آپنی قبروں میں پریشان ہیں. کون اللہ کے بندوں کو سمجھائیگا ان کو کہنے والا کوئی نہیں ہے. *** شیطان کا فریب  دیکیئے. شیطان  آولیاءاللہ کی شکل لیکر عاملوں کی اور بعض لوگوں  کے بشارت میں آتے ہیں. اور یہ لوگ ان بشارت کو سچ سمجھتے ہے. اور کہتے ہے فلاں اولیاءاللہ ھمارے بشارت میں آئے تھے آپنے دربار میں ہمیں آنے کی دعوت دیئے ہے. اور جب یہ حضرات کسی عامل یا ان کے ماننے والے علماء سے اس بشارت کا ذکر کرتے ہے  تو یہ عامل کہتے ہیکے تم بڑے خوش نصیب ھو تم کو   فلان دربار سے بلاوہ آیا ہے. جلدی چلے جاؤ اس طرح یہ شیطان اللہ کے بندوں کو گمراہ  کرتے ہے. قرآن  اللہ کی کتاب ھے. اور اللہ کا فرمان حق ہے. اور اللہ کی ھر بات سچی ہے ( ذالک الکتاب لاریب فیھ ھدی للمتقین) قرآن میں اللہ خود  کہتا ہے. ھمیں کسی اور کی ضرورت نہیں. آکر آپ کو اللہ کے نیک بندوں کا اولیاءاللہ کا فیض حاصل کرنا ہے اس کا ایک بہترین طریقہ یہ ہے. ناشرک ھوگا نہ اسلام سے خارج ھونگے. وہ یہ ہے. اولیاءاللہ کی زندگی کے واْقعات کو پڑیں. اور ان کے نقش قدم پر چلیں. یہ وہ الیاءاللہ ہے جن کا ذکر قرآن  میں ایا ہے. آج کل کے مزار بنے ہے یہ شیطان ہیں. یہ امت کو گمراہ کررہے ہیں. یہ مزار نہیں یہ تجارت کے آڈے ہے. ان مزاروں سے ان کے چولے جلتے ہیں. آگر آپ ان  اولیاءآلصالحین کو کچھ دینا چاہتے ہیں تو روزانہ قرآن اور ذکر پڑھ کر اولیاء الصالحین کو یے سالے ثواب کریں. اور ان کے نام سے غریبوں کو کھانا کھلائیں. یا کپڑا سلائی کرکے ان کے نام سے غریبوں کو دیں. اس خیر کے کام سے اولیاء صالیحین کی دعا میں آپ کا حصہ شامل ھوگا. اور فرشتے  بندہ کا نام لیکر آولیاء لصالحین کو ھدیہ پیش کرتے ہیں. فرشتے  ھدیہ دیبے  والے کا نام لیکر کے فلاں نے آپ کو ھدیہ پیش کیا ہے. اولیاء الصالحین کے زبان سے  دعا نکلتی ہے. اور فرشتے ان کی دعا پر آمین کہتے ہیں. اور  جب اولیاء لصالحین اس وقت دنیا میں باحیات تھے اس وقت اولیاء الصالحین نے قیامت تک آنیوالے امت محمدیہ کیلئے دعا کئے ھیں. ان دعاؤں  میں آپ کا حصہ شامل ھوجاتا ھے. فیض کے معنی ہے آولیاء الصالحین کی روح کا خوش ھونا. اور ان کے زبان سے دعا کا نکلنا.  آپ کو ان کا فیض بھی عطاء ھوگا واللہ اعلم.. مؤمن وھ ہے .صرف اللہ کی عبادت کرتا ہے اور ھر ہریشانی اور مصیبت آنے پر  اللہ کو یاد کرتا ہے. اور اللہ سے مانگتا پے. مخلوق کی ذات  سے فائدہ نہ ھونیکا یقین اور اللہ کی ذات سے سب کچھ ھونیکا یقین  ھمارے دل میں ھو. اس پر ھمارا ایمان ھونا چاھیئے. وھی سچا اور کامل مسلمان ہے. ان باتوں کو  بتانا ھمارا فرض ہے تا کے ھم  شرک کے کام سے اور شرکیہ عمل اور باتوں سے بچیں کل قیامت کے دن ھمیں رسواء نہ ھونا پڑے. اللہ مجھے بھی اور آپ کو بھی دین اسلام پر ثابت قدم رکے. اور ایمان پر ھمارا خاتمہ ہو. آمین ۔  سبق نمبر(8)  روحانی علم سیکھنے کیلئے عقائد کا درست ھونا بہت ضروری ھے. ھم جو علم سیکھ رہے ہیں.  یہ علم کامل ہے. اور اللہ سے مانگ کر ھم یہ علم لے رہے ہیں. یہ علم سیکھنے کیلئے اللہ ک معرفت اور تقوی ھمارے اندر لانے کیلئے اپ کو مشک کرایا جارھا ہے. اور آپ کو اللہ سے ملایا جارھا ہے. اور اس کام کو سیکھنے  کیلئے. ھمیں اللہ کی عبادت کرنا ہے. اور آخیر وقت تک جب تک ھمارے بدن میں روح رہیگی ہمیں اس پر ثابت قدم  رھنا ہے چاھے ھماری گڑدن کیوں نہ کٹ جائے. یہ اللہ والوں کی جماعت ہے. اپ جو علم سیکھ رہے ہیں. یہ وہ عامل نہیں ہے. جو کتابوں میں ملتا ہے.یہ عمل اللہ والوں کا ہے اس علم کو سیکھنے کے بعد آپ کسی میت کو جائیں یا کسی مریض کی عیادت کو جائیں.  آپ کو کچھ تکلیف نہی ھوگا. اور آپ کو بڑے سے بڑا جادو کا خاتمہ کرنیکی طاقت ملےگی جو یہ عامل نہیں  کرسکتے. اور جب آپ پر کسی نے جادو کا حملہ کرےگا تو آپ خود آپنا علاج دفاع کرنے کی طاقت رکھینگے.
  سبق نمبر (9)  وظائف پڑھتے وقت دل ودماغ کو صاف وپاک رکھیِں وظائف کے دوران جنسی خواھشات بھڑک جاتی ہے. دماغ میں گندے خیالآت آنے شروع ہوتے پیں. اور شہوت کا دباؤ  زیادہ ہوتا ہے اور دل گناہ کرنے پر مائل ہوتا ہے.  اگر کسی وقت گندے خیالات یا باھر کے خیالات دل ودماغ میں آجائے تو فورن اعوذب اللہ منY الشیطان الرجیم چند بار ہڑھیں. پھر وضائف کو آگے بڑائیں. اسی لئے  آکابر لوگ روحانی علم سیکنے والوں کو جلالی اور جمالی کرنے  کی ترغیب دیتے ہیں.  اس کا بیان آگلے سبق نمبر دس میں آرہا ہے. ذکر یا وضائف پڑھتے وقت توجہ اللہ پر  رھے  یوں سمجھیں اللہ ھمارے سامنے ہیں اور ھم اللہ سے ھم کلام گررہے یں. اور ھم اللہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو راضی کرنے کیلئے. یہ کام کرتے ہیں۔ 
سبق نمبر (10)

روحانی علم کے وظائف کو پڑھنے کیلئے ھم نے ایک ترتیب تیار کیا ھے. آگر آپ اس ترتیب ہرعمل کرئینگے تو انشاءاللہ آپ کو عمل کرنے میں آسانی ہوگی. چند دن عمل کرنے میں پریشانی محسوس ہوگی جیسے جیسے عمل پڑھتے جائینگے انشاءاللہ عمل کرنے میں  آسانی پیدا ہوتی جائینگی اور پڑھنے کا شوق بھی  پیدا ہوگا. سب سے پہلے ان کاموں کو کرنیکی ھدایت ہونی چاھیئے. اس کیلئے آپ کو اللہ سے دعا کرنا ھے.

  چند دعا ھم لکھ رہے ہیں ان دعاؤں میں بڑی تاثیر ہے. عمل کو پڑھنے سے پہلے مختصر دعا کریں. اللہ کی حمد وثناء پڑھیں. اللہ کے ننانوے نام کو  پڑھیں اور سورۃ حشر کی آخیری آیت (ھواللہ ھواللہ الذی لاالہ الا ھو سے وھوالعزیز حکیم. ) تک پڑھیں.  اور چند بار درود شریف پڑھ کر یہ دعا کریں. ***آئے اللہ ھم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تیرا ہی ذکر پڑھتے ہیں اور تجھ سے ہی مدد طلب کرتے ھیں.آئے اللہ شفاء تیرے ہاتھ میں ہے. ھم گنہگار ہے. ھمارے ھر بڑے اور چھوٹے گناہ کو معاف فرما. آئے اللہ مجھے ایسا علم عطاء فرما کے میں امت کی خدمت کروں اور ہمارے سے امت کو نفع پہنچے. تو  اور تیرا رسول ہم سے راضی ہوجائے. آئے اللہ ایسے علم سے ھم تیری پناہ مانگتے ہیں جن سے تو اور تیرا رسول ہم سے ناراض ہوجائے. آئے اللہ مجھے علم کشف سے نواز دے. اور مجھے علم وحکمت عطاء فرما. جس طرح تو نے  لقمان علیہ اسلام اور نبیی سلیمان علیہ سلام  کو اور بہت سے نبیوںِ اور آولیاء الصالحین کو عطا کیا تھا. نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کے صدقہ طفیل میں مجھے بھی  روحانی علم عطا فرما. آئے اللہ  تمام مخلوقات کا خوف میرے دل سے نکال اور تیرا خوف میرے دل میں ڈال دے.**** آئے اللہ دشمنوں کے دل میں ھماری ھیبت ڈال اور تمام باطل چیزوں کو میرے سامنے کمزور کر دے.  آئے اللہ ھم تیرے ذکر کو پابندی سے پڑھتے ہیں ہمیں اس میں کامیابی عطاء فرما. *** آئے اللہ میری زبان پر تاثیر عطا فرما. اور ھم جس مریض پر قرآن پاک پڑھ کر پھونک مارےنگے اور پانی اور دوسری  اشیاء پر تیرا کلام پڑھ کر پہوک مار کر کے دینگے آپ ان کی تمام جسمانی اور روحانی  اور جادو سحر مرض کو شفاء عطا فرما .**** آئے اللہ  تمام دشمبوں پر مجھے غلباء عطا فرما. **** آئے اللہ تمام دشمنوں کے شر سے ہماری حفاظت فرما. **** آئے اللہ دشمنوں کو ہمارے سامنے کمزور ذلیل اور رسواء کردے *** آئے اللہ مجھے تمام دشمنوں پر اور چھوٹے ار بڑے جادو سے اور خبیث سے  لڑنے کی طاقت اور قوت عطا فرما. اور ہر جگہ میری اور میرے گھر کے لوگوں کی حفاظت فرما.**** آئے اللہ مجھے تقوی اور تیری معرفت عطاء فرما. اور آخری دم تک امت کی خذمت کرنے کی توفیق عطا فرما. آئے اللہ  میری زبان کو ذکرولسان بنا دیے . *** آئے اللہ تمام آفات اور بلاؤں اور شریر انسان اورجنات کے شر سے ھمیشہ ہماری حفاظت فرما. *** آئے اللہ علم وحکمت سے مجھے نواز اور مجھے آپنے قریب بندوں میں شامل فرما  **** آئے اللہ آولیاءآلصالحین نے جس طرح کی عبادات کر کے آپ کو راضی کا ہے ویسی                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                                              عبادات ہمیں بھی کرنے کی توفق عطا فرما. -------------------------------------------    پانچ وقت کی نماز کے پابند اور سنت نمازوں کا بھی اہتمام کرہں. اور رات کی نماز تہجد کا بھی اہتمام کریں. اور پیر. جمعرات اور ایام بیض ۱۳.۱۴.۱۵. کا روزہ رکھیں. عمل کو شروع کرنے سے پہلے صلاۃ الحاجت کی نیت سے دو رکعت نماز آدا کریں پہلی رکعت میں سورہ نصر (اذاجاء نصراللہ)پوری سورۃ گیارا بار دوسری رکعت میں سورہ اخلاص (قل ھوللہ احد) گیارا بار. سلام پھرنے کے بعد یہ نیت کریں آئے اللہ میں اس عمل کو  روحانی طاقت حاصل کرنے کیلئے سیکھ رہا ہوں. میرے سے امت کو نفع پہنچے اور امت کو گمراہی سے باپر نکالنے میں  آپ کی رحم فضل وکرم اور نصرت عطا ہو . آئے اللہ سحر جادو اور تمام شریر انسان وجنات کے شر اور تمام روحانی امراض ظاھر ھو یا باطن اور باطل عمل چاہے وہ کتنا بھی بڑا ہو تیری طاقت اور تیری قدرت سے بڑھ کر نہی ہے. آئے اللہ ان تمام شر سے آج امت بہت پریشان ہیں. اس کو ختم کرنے کی طاقت حاصل کرنے کی تجھ سے  مدد مانگتا ہوں. تو ہماری مدد فرما.اور اس کام کو میرے لئے آسان کر دے. ************************** ********    اس عمل کو عشاء کی نماز کے بعد کا وقت رکھیں اس سے پہلے جو سبق آپ کو دیا گیا اس کو زھین میں رکھتے ھوئے.عمل کو پڑھیں .

  لاالھ الااللہ وحدہ لاشریک لھ احدا صمدا لم یلد ولم یولد ولم یکن لھ کفوا احد. ***   1100 ایک ھزار ایک سو بار 120 دن یعنی تین چلہ  بلا ناغہ پڑھیں.
    فجر کی نماز کے بعد. اول وآخیر درود شریف تین بار سورۃ منزل پوری کتاب تین بار. سورۃ الصفات سے پہلے پوری  یاسن سورۃ ایک بار پڑھیں. جب سلام قول من رب رحیم پر پہنچیں تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے لیکر پورے انبیاء علیہ اسلام وال مصطفی پر سلام ڈالیں.

السلام و لسلام علیک آدم و حوا علیہ سلام. الصلات ولسلام  علیک نبی ینا محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم. اسلام علیک وجمیع الاصحابہ کرام رضوان اللہ تعلی اجمعین **
السلام والسلام علیک جمیع الانییاء علیہ سلام .-**اسلام والسلام علیک جمیع الاولیاء الاصالحین انس والجن. *
السلام علیک جمیع الملائکۃ بحق یا جبرائیل. واسرافیل ومیکائیل. وعزرائیل وتحت الارض وفوق السماء. *
(السلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ). 
پھر آگے یاسن سورۃ کو مکمل کریں. اور منزل کی باقی آیتیں پوری کریں جب سورۃ الجن پر پہنچے تو سورۃ الجن کی پوری سورت ایک بار پڑھیں. اس طرح منزل کو مکمل کریں. اور اشراق کی چار رکعت پڑھ کر سید لاسغفار  40 بار چالیس بار پڑھ کر اللہ سے دعا مانگے. دعا اوپر لکھی ہے.  اور کچھ دیر آرام کریں. آگر آپ کو کچھ کام ہو یا کسی جگہ نوکری کررہے ہو تو اپنا کام کرسکتے ہیں.  اس عمل کو تین چلے تک کرنا ھے ایک چلہ چالیس دن کا ہے. ھم نے اسی عمل  کو پڑا ہے. اور ہم نے اسی عمل کو کرکے اللہ کی معرفت اور روحانی علم کی دولت حاصل کی ہے.   مجھے نہ تعویزت کی ضرورت پڑی نہ کسی غیر شرعی چیزوں کی. اللہ سے دعا کرتا ہوں کے باری تعالی    امت مسلمہ کو تمام فتنوں اور دجالی شرارتوں سے محفوظ رکھیں. آمین یا رب لعالمین.
آگے سبق نمبر 11 اور 12 صلاۃ وسلام سے فوائد .اور جلالی وجمالی کی حقیقت اور اس کی ضرورت پر ایک اہم موضوء.
پیش کش:-
روحانی استاد

ہر قسم کےمضامین کا پلیٹ فارم

Followers

Label

Recent Comments

Popular Posts

Argyle Creme Template © by beKreaTief | Copyright © صراط مستقیم