*قرآن کے متعلق اقوال زریں*

*قرآن کے متعلق اقوال زریں*

جس قدر گردوغبار ہمارے قرآن پر جما رہے گا اسی قدر ہمارے دل غم و الم سے دوچار ہوں گے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

ہم لوگ اپنی مصروفیات میں قرآن کو سب سے آخری نمبر پر رکھتے ہیں جب مصروفیات زیادہ ہوجاتی ہیں تو قرآن کو بالائے طاق رکھ دیتے ہیں جس کے نتیجے میں وقت میں بے برکتی ہونے لگتی ہے اور ہمارے دل تنگی اور بے چینی کا شکار ہو جاتے ہیں۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

"تین مقامات پر اپنے دل کو تلاش کرو:
1- قرآن سنتے وقت
2- ذکر کی مجلسوں میں
3- تنہائی کے اوقات میں
اگر ان مقامات پر اپنے دل کو نہ پاؤ تو اللہ تعالی سے دل مانگو کیونکہ تمہارے پاس دل نہیں۔" ( الفوائد صفحہ 159)

یعنی اگر قرآن اور ذکر و اذکار کی باتیں سنتے وقت تمہارے دل پر کوئی اثر نہ پڑے تو گویا تمہارے پاس دل ہی نہیں۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

قرآن کریم
ایک ایک حرف پر دس دس نیکیاں ، اہل ایمان کے لیے باعث شفاء ، قوموں کے عروج و زوال کا سبب، بروز قیامت بندے کے لیے سفارشی، دلوں کے سکون و اطمینان کا سرچشمہ اور اس سے اعراض و کنارہ کشی دنیا و آخرت کی تباہی و بربادی کا پیش خیمہ۔
اس لیے قرآن کو بالائے طاق نہ رکھو۔

‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

"حسن بصری رحمہ اللہ سے کسی نے کہا فلاں تو قرآن کا حافظ ہے! تو انہوں نے کہا: بلکہ قرآن خود اس کا محافظ ہے۔"

اگر آپ اپنے وقت میں اور کام میں خیر و برکت چاہتے ہیں تو قرآن کو بھی وقت دیں، پابندی سے اس کی تلاوت کریں کیونکہ قرآن پڑھنے سے دل کو سکون ملتا ہے، خوشحالی آتی ہے اور مصیبت و بلا دور ہوتی ہے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

  تعجب ہوتا ہے اس شخص پر جسے ہر چیز کے لیے وقت مل جاتا ہے مگر اسے وقت نہیں ملتا تو صرف قرآن کی تلاوت کے لئے۔ اللہ کی قسم! ایسا شخص محروم بدنصیب ہے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: قرآن کی آیات سے دلوں کو زندگی ملتی ہے جس طرح پانی سے زمین کو زندگی ملتی ہے۔  (مفتاح دارالسعادہ 1/250)
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

قرآن کو جبریل علیہ سلام لیکر اترے فرشتوں میں سب سے افضل قرار پائے
یہی قرآن جب پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر اترا تو آپ کائنات میں سب سے افضل قرار پائے۔
یہی قرآن جب امت محمدیہ کے لئے اتارا گیا تو یہ امّت تمام امتّوں میں سب سے افضل قرار پائی۔
یہی قرآن جب رمضان میں اترا تو رمضان تمام مہینوں میں سب سے افضل قرار پایا۔
یہی قرآن جس رات میں اترا وہ رات شب قدر کہلائی اور تمام راتوں میں اس سب سے افضل قرار پائی۔
ذرا سوچئے!
اگر یہی قرآن ہم اور آپ کے دل میں اتر جائے اور اس کی محبت رچ بس جائے تو اس وقت ہمارے دلوں کا اور ہماری زندگیوں کا کیا عالم ہو گا ؟؟؟
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

جب قرآن پڑھا جائے تو اسے سنتے وقت انسان کو یہ تصور کرنا چاہیے گویا اللہ تعالیٰ قرآن کے ذریعے اس سے ہم کلام ہے۔ اس طرح جب قرآن سنا جائے گا تو قرآن کے معانی و مفاہیم، اس کی باریکیوں اور اس کے عجائبات سے اس کا دل لطف اندوز ہو گا۔ ( مدارج السالکین /ابن قیم )
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

اگر تمہیں اپنے قرآن کے غلاف پر گرد و غبار ملے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تمہارے دل پر اس سے کہیں زیادہ گرد جم چکی ہے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

سچ ہے قرآن دل ودماغ کو کھول دیتا ہے مگر اس کے لیے قرآن کھولنا ضروری ہے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

قرآن کریم نفع دینے والا، شفا دینے والا، سفارش کرنے والا، رفعت و بلندی سے سرفراز کرنے والا ہے۔ اس لئے قرآن برابر پڑھتے رہو ۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

اگر قرآن کو کماحقہ نہیں پڑھ سکتے تو کم ازکم اتنا پڑھو جتنا تمہارے لیے میسر ہو سکے۔ اگر یہ بھی نہیں کر سکتے تو قرآن کو خاموشی سے دل لگا کر سنو۔ مقصد یہ ہے کہ قرآن سے اپنا رشتہ جوڑے رکھو اسے بالائے طاق نہ رکھو۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

کسی نے اپنی دادی جان سے پوچھا : دادی جان ! آپ پیسے کیوں قرآن کے اندر چھپاتی ہیں؟
دادی نے جواب دیا: میں نے تم لوگوں کو دیکھ لیا ہے کہ تم لوگ قرآن نہیں کھولتے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

اگر آپ کا موبائل صاف ستھرا اور آپکا قرآن غبار آلود ہے تو جان لیجئے کہ آپ کا تعلق اور لگاؤ خالق سے کم مخلوق سے زیادہ ہے۔
قرآن کی تلاوت کو روزانہ کا معمول بنا لیجیے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

ایک نوجوان ٹیکسی میں بیٹھا تو ریڈیو میں قرآن کی تلاوت چل رہی تھی۔ نوجوان نے ڈرائیور سے پوچھا:  کوئی مر گیا ہے کیا؟؟؟
ڈرائیور نے جوابا کہا : ہاں تیرا اور میرا دل مر گیا۔ ہے۔
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

  علامہ ابن قیم رحمہ اللہ کہتے ہیں: اگر لوگوں کو معلوم ہو جائے کہ قرآن مجید کو سمجھ کر پڑھنے اور اس میں غور و فکر کرنے میں کیا لطف اور کیافائدے ہیں تو وہ ساری چیزوں کو چھوڑ کر قرآن میں مصروف ہوجائیں ۔  (مفتاح دار السعادہ 1/187)
‏‎✿┈┈☆☆☆▪┈┈••┈☆☆☆▪┈┈✿‏

No comments:

Post a Comment

ہر قسم کےمضامین کا پلیٹ فارم

Followers

Label

Blog Archive

Recent Comments

Popular Posts

Argyle Creme Template © by beKreaTief | Copyright © صراط مستقیم