🌷جس کے پیٹ میں ہر وقت درد ہوتا ہو یا گیس بنا رہتا ہو 🌷
اس کے لئے گیارہ مرتبہ سورۃالقدر پڑھ کر پانی پر دم کریں اور دن میں تین مرتبہ وہ پانی استعمال کریں اور اکیس دن تک استعمال کریں ان شاء اللہ آرام ملے گا
دوسرا یہ کہ کھانا کھانے کے بعد مریض اپنے پیٹ پر ہاتھ پھیرے اور. یا باسطُ ایک سو ایک بار پڑھے
🌹جس کی زبان میں اور ہکلا پن ہو 🌹
تو اس کے لئے تین مرتبہ کسی چینی کے برتن میں لکھ کر اسے دھو کر پینے سے باذن اللہ شفاء حاصل ہوتی ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم
رب اشرح لی صدری و یسر لی امری واحلل عقدۃ من لسانی یفقہو قولی یا حی حین لاجی فی دیمو مۃ ملکہ و بقائہ یا حی واجعل لی لسان صدق فی الاخرین
اسے لکھ کر شہد سے میٹھا کر کے اکیس دن پئیں اللہ شفا دینے والے ہیں
🌹جنون دیوانگی پاگل پن 🌹
اگر کسی کے دماغ میں خلل پیدا ہو جائے اور دماغی توازن بگڑنے لگے نوبت یہاں تک آپہنچے کہ اچھے برے کا فرق ختم ہوجائے اور فہم و ادراک کی صلاحیت مفقود ہوجائے تو یہ عمل کریں ان شاء اللّٰہ بہت مفید ثابت ہوگا
سات کنوؤں کا پانی لیں اگر ممکن نہ ہو تو سات نہر کا لیں وہ بھی ممکن نہ ہوتو سات گاؤں سے پانی اکٹھا کریں اور سورہ جن کی شروع کی دس آیتیں ( اَم اَرَادَ بِھِم رَبُّھُم رَشَداً ) تک گیارہ بار پڑھ کر پانی پر دم کریں اور چالیس دن تک صبح و شام پلائیں
سورہ جن کے ساتھ معوذتین بھی گیارہ گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں
ان شاء اللّٰہ بہت جلد دماغی خلل دور ہوگا
🌹نکسیر ( ناک کے راستے خون🌹 آنا)
اگر کسی کو ناک کے راستے خون آتا ہو اور وہ شخص اس مرض سے کافی پریشان ہو دوائیاں بھی مؤثر ثابت نہ ہو رہی ہو تو
یہ عمل کریں کہ
مندرجہ ذیل آیت کو مشک و زعفران سے لکھیں اور پانی میں گھول کر پئیں
ان شاء اللّٰہ نکسیر بند ہوجائے گی
آیت یہ ہے
وَمَا مُحَمَّدُُ اِلَّا رَسُول قَدخَلَت مِن قَبلِہِ الرُّسُلُ اَفَأِئن مَّاتَ اَوقُتِلَ انقَلَبتُم عَلٰی اَعقَابِقُم وَمَن یَّنقَلِب عَلیٰ عَقِبَیہِ فَلَن یَّضُرَّ اللّٰہَ شَیئاً وَسَیَجزِی اللّٰہُ الشّٰکِرِین
سورہ آل عمران
اور روزانہ نکسیر کےمریض کو مندرجہ ذیل سورتیں گیارہ مرتبہ پڑھ کر دم کریں
سورہ آل عمران کی مذکورہ بالا آیات
سورہ فاتحہ
آیۃ الکرسی
سورہ الکافرون
سورہ اخلاص
سورہ الفلق
سورہ الناس
اور اول و آخر گیارہ مرتبہ یہ درود شریف پڑھیں
اَللّٰھُمَّ صَلِّ وسَلِّم عَلٰی سَیَّدِنَا مُحَمَّدِِ النَّبِیِّ الاُمّیِّ وَعَلیٰ اٰلِہ وَاَصحَابِہ اَجمَعِین
اور یہ سب پڑھ کر روزانہ ایک مرتبہ نکسیر کے مریض کو دم کرنا بہت مفید ہے
🌹قے و متلی 🌹
اگر کسی کو قے ہوتی ہو اور کسی طرح نہ رک رہی ہو تو یہ عمل کریں کہ سورہ محمد پارہ 26 کی آیت مبارکہ تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں
آیت یہ ہے
وَالّذینَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
2. دوسرا عمل یہ کریں کہ سورہ واقعہ پارہ 27 کی شروع کی دس آیتیں پڑھ کر پانی پر دم کرکے پلائیں
3. سورہ الحاقّہ پارہ 29 کی آیت مبارکہ
یَومَئِذِِ تُعرَضُونَ لَاتَشفٰی مِنکُم خَافِیَۃ
اکتالیس مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے صبح و شام پلائیں
اور اسی آیت کو زعفران سے لکھ کر تعویذ بنا کر گلے میں ڈالنا بھی مفید ہے
مذکورہ تمام عمل میں اول و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں
ان شاء اللّٰہ بہت جلد شفاء ملے گی
🌹بستر میں پیشاب کرنا 🌹
اگر کسی کو سلسل البول یا پیشاب کی زیادتی ہو یا بستر پر پیشاب ہوجاتا ہو تو تو یہ عمل بہت مفید و کارگر ثابت ہوا ہے
1. سورہ ھود پارہ 12 کی آیت مبارکہ
یٰاَرضُ ابْلَعِی مَآءَکِ وَیَاسَمَآءُ اَقلِعِی وَغِیضَ المَآءُ وَقُضِیَ الاَمرُ
چینی کی پلیٹ پر یا کسی سفید کاغذ پر زعفران سے لکھ کر ایک صبح اور ایک شام پلائیں ان شاء بستر پر پیشاب کرنا بند ہو جائے گا
2. سورۃ المؤمنون پارہ 18 کی آیت مبارکہ
وَاَنزَلنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً بِقَدَرِِ فَاَسکَنَّاہُ فِی الاَرضِ وَاِنَّا عَلیٰ ذَھَابِِ بِہ لَقٰدِرُون
اکتالیس بار چینی پر دم کرکے چٹائیں
3. سورہ ملک پارہ 29 کی آیت مبارکہ
قُل اَرَئَیتُم اِن اَصبَحَ مَآؤُکُم غَوراً فَمَن یَّأتِیکُم بِمَآءِِ مَّعِینِِ
کسی کاغذ پر زعفران سے سات مرتبہ لکھ کر پانی میں گھول کر صبح و شام پلائیں
ان شاء اللّٰہ سلسل البول اور بول الفراش سے کلیۃً نجات مل جائے گی
من جانب جادوسحر کاروحانی علاج
✍مولانااحسان اللہ گیاوی
رابطہ نمبر
8869862257
8384867235
No comments:
Post a Comment