Nov
Saturday,
9,

یہ انبیائی مشن کے وارثین، مسجد اقصی کے متولی

یہ انبیائی مشن کے وارثین


 انہیں مٹایا نہیں جاسکتا ،یہ حوصلے سے نہیں جیتے بلکہ حوصلہ ان سے بھیک مانگتا ہے ،یہ امید کے پہاڑ نہیں بلکہ امید انکی پناہ میں ہے ،ہاں یہ وہ لوگ جنہیں عزم واستقلال جھک کر سلام کرتا ہے ، یہ صدق و وفا کے پیکر ہیں یہ ایمان و یقین کے نگہبان ہے دنیا نے انہیں بے سہارا چھوڑ دیا انہوں نے *دنیا کو زندگی کا سبق دیا ،جینے کا ہنر دیا ، صبر واستقامت کا درس دیا ، ایمان و یقین کا پیغام دیا*
 
ایک طرف لاشیں ہیں ، تڑپتے زخمی ہیں ، آسمان سے بموں کی بارش ہے ، بارودی دھویں کی بدبو ہے ، اپنے بچھڑ گیے ،ماں باپ چلے گیے ،بھائ بہن نہیں رہے ، گھر نہیں ، کھانہ نہیں ، پانی نہیں، علاج نہیں ، ظالم نے اسپتال کو مسمار کردیا ،اسکولوں کو تباہ کردیا ،مدرسوں کو مٹادیا ، ملبے کے ڈھیر ہیں سنسان اور ویران آبادیاں ۔۔۔
*لیکن جو بچ گیے انکے اندر خوف نہیں ، ڈر نہیں ،مایوسی نہیں ، آہ بکا نہیں ، رونا دھونا نہیں ، شکوہ شکایت نہیں ، انکے سامنے ایک مشن ہے یہ وہی مشن ہے جو انبیاء کا مشن تھا ، انکے سامنے جینے کا ایک مقصد ہے*
 اعلاء کلمۃ اللہ کے لیے سب کچھ قربان کرنا کوئی ان سے سیکھے ، یہ حرم ثالث کے متولی ہیں یہ ارض مقدس کے رکھوالے ہیں یہ مسجد اقصی کے مصلی ہیں ، نسلوں کو کیسے تیار کیا جاتا ہے کوئی ان سے سیکھے ،
سب کچھ ختم ہونے بعد بھی انہیں فکر ہے اپنی نسل کی تربیت کی اور بے سروسامانی میں مدرسہ قائم کرتے ہیں ان بچوں کی مسکراہٹ دیکھ کر کوئی کہ سکتا ہے کہ انکا سب کچھ چھین لیا گیا انکے گھر اجاڑ دیے گیے ہیں ؟ 
*جسموں کو ختم کیا جاسکتا ہے لیکن فکر کو نہیں ،حوصلے اور ہمت کو نہیں جزبہ ایمانی کو نہیں ، ارض مقدس سے عشق ومحبت کو نہیں ہاں ہاں بالکل بھی نہیں* 
دشمن حیران ہے یہ کس مٹی کے لوگ ہیں کیا یہ اسی دنیا کے لوگ ہیں ؟  
*دشمن اپنی تمام تر طاقت و قوت کے ساتھ ہار گیا اور یہ تمام تر بے سروسامانی کے باوجود جیت گیے* 
وہ دن دور نہیں جب دشمن وہاں سے بھاگے گا انشاءاللہ 

*الا ان نصراللہ قریب* 

*یہ خان یونس کیمپ غزہ میں ایک نئے مدرسے کے افتتاح کی ویڈیو ہے جس میں تقریباًً 1200 بچے ہیں*  

عبد العلام ندوی 
جامعہ نگر دہلی

No comments:

Post a Comment

ہر قسم کےمضامین کا پلیٹ فارم

Followers

Label

Recent Comments

Popular Posts

Argyle Creme Template © by beKreaTief | Copyright © 2025 صراط مستقیم