خریداری کے بہترین اصول

سستی خریداری کیسے کریں..."
از شیخ ادریس ندوی
محترم ابا عائش  صاحب نے پوچھا
"مردوخواتین میں سے سستی خریداری کون کرتاہے"
گزارش ہے کہ
مردو خواتین میں سستی خریداری وہ کرتاہے جوعموما خریداری کرتارہتاہے یعنی جس کاتجربہ زیادہ ہو
سستی خریداری کرنےکی بنیادی شرط یہ ہے کہ آپ کوعام استعمال کی اشیاء کی قیمتوں اور معیار کاکچھ نہ کچھ علم ضرور ہو
اگرآپ خریداری کرنانہیں جانتے توچندچیزوں کاخیال ضرور رکھیے جویقیناآپ کےلیے کسی نہ کسی درجے میں مفید ثابت ہوسکتی ہیں

* کوشش کیجیے کہ خریداری ایسی دکان سے کریں جہاں "ایک دام(فکس پرائز)" ہو ایسی دکانوں پرعمومامنافع کی شرح بہت مناسب ہوتی ہے,

* کوئی بھی چیز خریدنےسے قبل دوتین دکانوں سے مطلوبہ چیز کی قیمت ضرور معلوم کرلیں اس سے آپ کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا,خریداری کاتجربہ بھی بڑھے گا اور مارکیٹ میں آپ کاتعارف بھی ہوجائے گا  اور قیمتوں کےبارے میں معلومات بھی بڑھیں گی,

* خریداری کےلیے بڑے مالز یابڑی بڑی اور ظاہری چمک دھمک والی دکانوں کی بجائے عام دکانوں کی ترجیح دیجیے بشرطیکہ ان کامعیاراچھاہو
بڑی دکانوں کےاخراجات بہت ہوتے ہیں اور شہرکا مالدارطبقہ ان کارخ کرتاہے جس وجہ سے ان کےمنافع کی شرح عام دکانوں سے زیادہ ہوتی ہے,

*جن دکانوں سے عموما خریداری کرتے ہیں ان دکانداروں کی نفسیات اور ڈیلنگ کےطریقہ کار سے واقفیت کی کوشش کیجیے اور معاملہ اسی کو مدنظر رکھ کر کریں،

* ہمیشہ اچھے معیار کوترجیح دیجیے
اس کی قیمت  کچھ زیادہ ضرور ہوتی ہے لیکن بار بار خریدنےسے جان چھوٹ جاتی ہے اور مالی اوسط سستی چیز کےبرابر پہنچ جاتی ہے,

* اگر آپ کسی واقف کارسے خریداری کرتے ہیں توایک مرتبہ بازار کی قیمتیں ضرور معلوم کریں ممکن ہے وہ آپ کےتعلق یاسادگی کاناجائزفائدہ اٹھارہاہو
قیمتیں معلوم کرنےکابہترین طریقہ یہ ہے کہ اس سے چیزلیں کہ یہ گھرپسندکروالوں پھربازار میں دکھاکراس کاریٹ معلوم کرلیں دودھ کادودھ پانی کاپانی ہوجائےگا,

*اگرآپ شادی وغیرہ کی خریداری کرنےجارہےہیں تودکاندار کویہ کبھی مت کہیں کہ"شادی کاسامان لیناہےذرااچھےوالادکھانا" آپ کایہ ایک جملہ اس کی قیمت میں پچاس فیصد تک اضافہ کردےگا,

* خریداری کےلیے اچھامعیار رکھنےوالےچھوٹے دکانداروں کونسبتا ترجیح دیں ایک تووہ آپ کوچیزمناسب قیمت پردیں گے دوسراان کےساتھ آپ کاتعاون بھی ہوجائے گا یہ لوگ سرمایہ دارنہیں ضرورت مندہوتے ہیں اور ضرورت مندوں کامنافع حسب ضرورت ہوتاہے,

خریداری کےلیے ایسی جگہ کوترجیح دیں جہاں ایک چیز کی کئ کئ دکانیں ایک ساتھ ہوں
ایسی جگہوں پر ہمیشہ مقابلہ بازی کی فضاہوتی ہے اوردکاندار چاہ کربھی زیادہ منافع نہیں رکھ پاتا کیونکہ گاہک کےساتھ والی دکان پرچلےجانےکاڈرلاحق رہتاہے اور اکثراوقات چیز انتہائی کم منافع پرمل جاتی ہے،

*کوئی چیز پسندآجانےپر دکاندار کےسامنے اطمینان اور خوشی کااظہار کبھی مت کریں اس سے دکاندار کم منافع پرسمجھوتے کوتیارنہین ہوتا کیونکہ اسے معلوم ہوتاہےکہ گاہک کےمطمئن ہوجانےپرفروخت کےنوے فیصد چانس بڑھ جاتے ہیں اور گاہک کوغیرمطمئن دیکھ کردکاندار کم سےکم ریٹ لگاتاہے...!!

No comments:

Post a Comment

ہر قسم کےمضامین کا پلیٹ فارم

Followers

Label

Blog Archive

Recent Comments

Popular Posts

Argyle Creme Template © by beKreaTief | Copyright © صراط مستقیم