پیشکش/ م۔ م۔ ق۔ ن
نرگسیت ایک خوف ناک مرض
نرگسیت کے شکار ہوں تو کسی سائیکالوجسٹ سے ضرور علاج کرائیں
نرگسیت کیا ہے؟
اپنی اہمیت کا حد سے زیادہ احساس یا اپنی قابلیت اور صلاحیت سے زیادہ اہمیت کی تمنا کرنا نرگسیت کہلاتا ہے ۔
یہ ایک بے حد خوف ناک بیماری ہے،جس کو نارسیسٹک پرسنیلیٹی ڈس آرڈر (این پی ڈی) کہا جاتا ہے۔یعنی یہ خیال ہونا کہ آپ بہت اہم ہیں۔
آپ اس ڈس آرڈر کے شکار ہیں یا نہیں؟اس کو سمجھنے کے لیے آپنے آپ میں غور کرنا ہوگا کہ آپ میں یہ عوارض قبیحہ تو نہیں پائے جاتے ہیں۔اگر ان میں سے دو فاسد عوارض ہیں تو فورا کسی سائیکائٹرسٹ (Psychiatrist سے رجوع کرنا ضروری ہے۔ورنہ ماہرین نفسیات کا ماننا ہے کہ یہ مرض بڑھاپا کو بے حد مشکل بنا دیتا ہے۔ہر قریبی انسان کو اس بوڑھے انسان سے شدید نفرت ہو جاتی ہے۔
نرگسیت کے عوارض فاسدہ
ایک برطانوی کنسلٹنٹ ڈاکٹر ٹینیسن لی کے مطابق اس بیماری کو پرکھنے کے نو نکات ہیں:
1- اپنی اہمیت کا انتہائی احساس
2- اپنے آپ کو انوکھا اور منفرد خیال کرنا
3ـ سراہے جانے کی حد سے زیادہ طلب
4- ہمدردی کے احساس کی کمی
5- ہر ایک پر رشک کرنا
6- مغرور اور گھمنڈی رویے رکھنا
7ـ ہر جگہ نمایاں رہنے کی تڑپ
8- تصویر میں بنے رہنے کی لت
9- کسی کی بات مکمل سمجھنے سے پہلے قطع کلام کرتے ہوئےاپنی بات شروع کر دینے کی لت۔
(رپورٹ بی بی سی)
یہ نو عوارض ہیں ،جن میں سے دو عوارض کسی میں ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے اوپر نرگسیت کا حملہ ہو چکا ہے۔اسے جلد اس خوف ناک بیماری کے متعلق بے سنجیدہ ہو جانا چاہیے۔اگر دو سے زیادہ مفاسد پائے جاتے ہیں تو اسے سائکا ئٹرسٹ کی مکمل نگرانی کی سخت ضرورت ہے۔
اس بیماری کا اثر اس مریض کی سماجی زندگی پر پڑتا ہے۔اس مریض کی اولاد اور اس کے قریبی متعلقین پر بھی اس کے نرگسی رویوں کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔سب سے بڑا اور ناقابل تلافی نقصان اس مریض کے بڑھاپے اور بیکاری کی زندگی پر پڑتا ہے۔ایسے مریض سے ہر شخص بلکہ اس کے قریب ترین لوگوں کو شدید نفرت ہو جاتی ہے،جس کی وجہ سے اس کا بڑھاپا بے حد مشکل بھرا ہو جاتا ہے۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس خوف ناک بیماری سے محفوظ رکھے۔آمین۔
No comments:
Post a Comment