*مکاتب/ مدارس کے سامنے ایک نیا چیلنج*
حکومت کی ایک اسکیم کے تحت اب سارے رجسٹرڈ اسکول/ مدرسوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے طلبا کو حکومت کی ایک ویب سائٹ پر درج کریں جس میں نام وغیرہ بنیادی تفصیل کے علاوہ ایمیل اور موبائل نمبر بھی دینا ہوگا پھر ہر ایک طالب علم کے لیے ایک (PEN) Personal Education Number جاری ہوگا، یہ نمبر مارکشیٹ اور ٹی سی پر درج ہوگا، ابتدائی سے اعلی تعلیم تک طالب علم کے لیے یہ ریفرنس نمبر ہوگا اس کے بغیر کوئی بھی مارکشیٹ یا ڈگری بے معنی ہوگی۔
ابھی ابتدائی مرحلہ ہے اس لیے کچھ چھوٹ ہے، ایک دو سال میں اس نمبر کے حاصل کیے بغیر طلبا کی پڑھائی بے معنی ہوجائے گی، اور یہ نمبر صرف حکومت کے یہاں رجسٹرڈ مدارس اور اسکول کے طلبا کو مل سکتا ہے، اور جو بچے کسی ایسے مدرسے یا اسکول میں پڑھتے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں وہ اپنے طلبا کو پین نمبر نہیں دے پائیں گے۔
گاؤں گاؤں میں پائے جانے والے بیشتر مکاتب یا درسگاہیں رجسٹرڈ نہیں ہیں، یو پی میں فی الحال مدارس کو رجسٹریشن بھی نہی مل رہا ہے، ان مکاتب و درسگاہوں کے سامنے یہ بڑا چیلینج ہے، ذمہ داران کو جلد از جلد اس کا حل تلاش کرنا ضروری ہے ورنہ بچے مستقبل میں پڑھ کر بھی ان پڑھوں میں شمار کیے جائیں گے، پاسپورٹ وغیرہ بہت سے سرکاری دستاویزات بنانا مشکل ہوگا، اعلی تعلیم میں داخلے لینا نا ممکن ہوجائے گا۔
کسی بھی اسکول یا مدرسہ کا رجسٹریشن کرانے کے لیے رجسٹرڈ ٹرسٹ/ سوسائٹی ہونا ضروری ہے اس کے بعد ادارہ کے نام مطلوبہ رقبہ کی زمین یا ادارے کے نام پر 25 سال کے لیے زمین لیز پر ہونا ضروری ہے۔ اس کے بعد باقی کارروائیاں ہوتی ہیں۔ مکاتب کے سامنے یہ بھی ایک چیلنج ہوگا کہ ان کے پاس زمینیں تو ہیں لیکن نہ ادارہ کے نام پر ہیں اور نہ ان کے نام لیز پر ہے، اور شاید وہ لوگ بھی نہیں ہوں گے جنھوں نے ادارے کو زمینیں وقف کی ہوں گی۔
بہت سے کام ہیں جو کسی طرح مینیج ہوجاتے ہیں،ادارہ کے ذمہ داروں کو چاہیے کہ وہ کسی طرح سب سے پہلے زمین ادارہ کے نام کرالیں یا لیز بنوا لیں، سوسائٹی رجسٹرڈ کرلیں پھر رجسٹریشن کی کارروائی شروع کردیں۔ ہر ضلع میں بیسیک شکچھا کے ڈپارٹمنٹ ہیں جہاں سے پرائمری کے رجسٹریشن ہوتے ہیں کوشش کرکے کم از کم پرائمری تک رجسٹریشن کرا لیں۔
جو مکاتب کوشش کے بعد کسی وجہ سے رجسٹریشن نہیں کراسکتے وہ دوسرے رجسٹرڈ مکاتب کی مدد سے اپنے بچوں کے لیے پین نمبر لینے کی کوشش کریں اور رجسٹریشن کرانے کے لیے کوشاں رہیں۔
جتنی معلومات مل سکی ہیں قلم بند کردیا ہے، کسی کے پاس مزید کچھ ہو تو براۓ مہربانی شیئر کریں۔
رجسٹریشن کی کارروائی کے سلسلے میں کچھ معلومات اکٹھا کی ہیں مزید معلومات حاصل کررہا ہوں مکمل معلوما ت ملنے پر شیئر کروں گا ان شاءاللہ۔
أبو معاذ
علاء الدین پٹی